
کرسمس اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے خصوصی طور پر منعقدہ پروگرام میں بچوں کو کھلونے تقسیم کیے گئے،اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزائی کی شرکت۔
نیویارک(نمائندہ خصوصی)امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کی مناسبت سےایک خوبصورت تقریب منعقد کی جس میں سینکڑوں بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے۔ پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزائی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اس احسن اقدام کو سراہا۔نیو یارک کے علاقے کونی آئی لینڈایوینیو پرامریکن کونسل آف منارٹی وومن کا پندرہواں سالانہ ٹوائے ڈسٹریپیوشن پروگرام منعقد ہوا۔

یہ ایونٹ کرسمس اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے خصوصی طورپرمنعقد کیا جاتا ہے جس میں سینکڑوں بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئرپرسن، بازہ روحی نے تقریب کی قیادت کی اور کھلونے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے اس موقع پر بچوں کو خوشی اور محبت کا پیغام دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں کی زندگی میں خوشی کے لمحات پیدا کرتی ہیں اور ان کی مسکراہٹوں کا سبب بنتی ہیں۔نیو یارک میں پاکستان قونصل جنرل عامر احمد اتوزائی بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے امریکن کونسل آف منارٹی وومن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹ نہ صرف کمیونٹی کو قریب لاتے ہیں بلکہ بچوں کو محبت اور توجہ کا احساس دلاتی ہیں۔عامراتوزئی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس تنظیم کے اس طرح کے مزید کامیاب پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے۔اس موقع پر مختلف کمیونٹیز کے افراد، والدین، اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کھلونوں، تحائف، اور دیگر سامان کی تقسیم سے بچوں اور ان کے خاندانوں میں خوشی کا ماحول تھا۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی اس کاوش نے کمیونٹی کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط کیا اور بچوں کو ایسا لمحہ فراہم کیا جو ان کی زندگی میں یادگار رہے گا۔ کمیونٹی کے اراکین نے اس اقدام کو خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
This post was originally published on VOSA.