امریکی صدر جو بائیڈن کا 55 ہزار طلبہ کے لیے لون ریلیف پروگرام کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے 55 ہزار طلبہ کے لیے 4.28 بلین ڈالر کے لون ریلیف پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے اس پروگرام سے 55 ہزار طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ یہ اقدام ان طلبہ کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو تعلیم کی مد میں بھاری قرضوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی قرضے کے بحران کو حل کرنے اور اعلیٰ تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ان کی انتظامیہ کے وعدے کا حصہ ہے۔ جوبائیڈن کے مطابق لون ریلیف ان طلبہ کو دیا جائے گا جو مخصوص پروگراموں کے تحت اہل ہیں جن میں پبلک سروس لون معافی اور دیگر اہلیت کی شرائط شامل ہیں۔ یہ فیصلہ بائیڈن انتظامیہ کی تعلیم کو مزید منصفانہ اور قرض کے دباؤ سے آزاد بنانے کی کوششوں میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.