جنسی معاملات سامنے آنے پر جیفری میڈری عہدے سے مستعفی

نیو یارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری نے جمعہ کی دیر رات عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جیسے ہی میٹری کا استعفی کمشنر جیسکا ٹش کے پاس گیا تو کمشنر نے استعفی فورا منظور کیا۔ میڈری کے استعفی کے فورا بعد نیویارک پولیس کمشنر جیکا ٹش نے جان چیل کو محکمہ کا عبوری چیف اور فلپ رویرا کو عبوری چیف آف پٹرول کے طور پر تعینات کردیا اور اس فیصلے کا اطلاق جمعے کی رات سے ہی ہوگیا تھا۔نیویارک پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جنسی بدانتظامی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور  اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔عبوری چیف چیل اس سے قبل چیف آف پیٹرول کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ غیر قانونی گھوسٹ کاروں، موپیڈز اور شیشے کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں۔اس سے قبل وہ 61ویں، 75ویں اور 79ویں حدود کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔عبوری چیف رویرا نے حال ہی میں چیف آف ٹرانسپورٹیشن کے طور پر خدمات انجام دیں، جو نیویارک شہر میں سڑکوں، پلوں اور شاہراہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے  ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے 29 سال تک محکمہ کی خدمت کی ہے اور اس سے قبل برونکس اور مین ہٹن میں کمانڈنگ آفیسر رہ چکے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.