نیویارک پولیس نے شہر میں سیکورٹی بڑھادی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے جرمنی میں آنے والے واقعے کے بعد شہر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران جرمنی واقعے کو بہت سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹانے کے لیے بہت ہی اختیاط سے کام لے رہے ہیں اور شہر کے اہم مقامات پر نیویارک پولیس نے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔نیویارک پولیس کی کی ڈپٹی کمشنر برائے انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی ریبیکا وینر نے کہا کہ عوام کی حفاظت اولین ترجہی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے کرسمس کے موقع پر درپیش خطرات پر سفری انتباہ جاری کیا۔جس کے بعد جرمنی میں واقعہ پیش آیا۔بدقسمتی سے یورپ میں چھٹیوں میں بازاروں پر ٹارگٹ حملوں کا یہ انداز برسوں سے جاری ہے۔اگرچہ جرمنی کے حملے کو نیویارک سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہےلیکن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ خطرہ مول نہیں لے رہا ہے۔اس لیے بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ دستیاب وسائل میں سیکورٹی شہر کے آس پاس کے علاقوں میں بڑھا رہے ہیں۔نیویارک پولیس کے افسران بازاروں میں چوکس ہیں اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ نیویارک کے لوگ ہماری انسداد دہشت گردی ٹیم، کریٹیکل ریسپانس کمانڈ، اور گشت پر معمور افسران سمیت دیگر افسران کی موجودگی دیکھیں گے۔وینر نے اس بات پر زور دیا کہ اضافی اقدامات کا مقصد ذہنی سکون فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیویارک والوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بنیادی ڈھانچے اور چھٹیوں کی سرگرمیوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.