شو کے دوران ڈرون گرنے سے بچہ شدید زخمی

 فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے لائٹس شو کے دوران ایک بچے پر ڈرون گر گیا۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بچے کی والدہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ ڈرون لائٹس شو  سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک ایک ڈرون ان کے بیٹے پر آگرا جس کے نتیجے میں اس کے جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس کی والدہ نے ڈرون شو کے دوران حفاظتی اقدامات پر تشویش ظاہر کی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے بہتر ضوابط اور حفاظتی تدابیر کی اپیل کی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شو کی انتظامیہ سے بھی اس حادثے کے حوالے سے معلومات طلب کی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.