امریکی کمپنی کنٹینر اسٹور کی دیوالیہ پن سے تحفظ کے لیے درخواست دائر

 امریکی معروف تنظیمی اور اسٹوریج مصنوعات فراہم کرنے والی کمپنی کنٹینر اسٹور نے دیوالیہ پن سے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مشکل ہاؤسنگ مارکیٹ، بڑھتی ہوئی مسابقت، اور صارفین کی کم ہوتی خریداری نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسٹوریج سلوشنز کی فراہمی کے لیے مشہور کنٹینر اسٹور نے بیان دیا ہے کہ موجودہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وہ اپنے قرض دہندگان اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد اپنے آپریشنز کو جاری رکھنا اور کاروبار کو مستحکم بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ مارکیٹ میں کمی اور بڑے حریفوں سے مقابلہ کنٹینر اسٹور کے زوال کی بڑی وجوہات ہیں۔ کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے مزید تفصیلات قانونی کارروائی کے دوران سامنے آئیں گی۔

This post was originally published on VOSA.