برڈ فلو وائرس کے باعث پالتو جانوروں کی خوراک واپس منگوانے کا اعلان

امریکی پیٹ فوڈ کمپنی نے برڈ فلو وائرس کے باعث پالتو جانوروں کی خوراک نارتھ ویسٹ نیچرلز واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق نارتھ ویسٹ نیچرلز میں پرندوں کے فلو وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ فیصلہ ایک بلی کی موت کے بعد کیا گیا جس نے نارتھ ویسٹ نیچرلز خوراک کھائی تھی۔ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ متاثرہ مصنوعات میں موجود آلودگی سے پالتو جانوروں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوراً نارتھ ویسٹ نیچرلز خوراک کو استعمال کرنا بند کر دیں اور واپس کر دیں۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ آلودگی کے ذرائع کا پتہ چلایا جا سکے۔ کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کر رہے ہیں اور متاثرہ مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لے رہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.