نیوجرسی میں کمیونٹی نے دونوں فنکاروں کا کیا فقید المثال استقبال ،مداحوں سے فنکاروں کی ملاقات کرانے میں پاکستانی کمیونٹی کے معروف پروموٹر عارف خان اور عدنان خواجہ نے ادا کیا کردار
نیوجرسی(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں کامیاب شو کرنے کے بعد فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کی ہوئی نیوجرسی میں دھواں دار انٹری اور دونوں فنکاروں کو مداحوں سے خوب ملا ہے پیار۔فنکاروں نے مداحوں کا دل سے ادا کیا شکریہ۔ مشہور پاکستانی ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا نیوجرسی میں ہاوس فل اور کامیاب ترین شو ہوا۔
فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ہانیہ عامر کے بغیر کام نہیں کریں گے۔ فہد مصطفیٰ نے مداحوں کی فرمائش پر گانا بھی سنایا۔مقبول ڈرامے کبھی میں کبھی تم کے مشہور کردار فہد مصطفیٰ صرف اچھے میزبان اور اداکار ہی نہیں بلکہ خوبصورت آواز کے مالک بھی ہیں۔پاکستانی کمیونٹی کے معروف پروموٹر عارف خان اور عدنان خواجہ نےنیویارک کے بعد اب نیوجرسی میں بھی فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا کمیونٹی کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ رکھا جو بھرپور انداز میں کامیاب ہوا۔فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ہال میں پہنچے تو مداحوں نے ان کا انتہائی پرجوش انداز میں والہانہ استقبال کیا۔مداحوں کے سوال پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی خاص بات یہ ہے کہ فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد میں احساس کمتری کو جنم نہ لینے دیں۔فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر سے ملاقات کے لیے مداح خاصے بے چین تھے ۔ہوسٹ کمیٹی نے بہت زبردست انداز میں اپنے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور انھیں پاکستانی تہذیب و ثقافت کا بہترین سفیر بھی قرار دیا۔مداحوں کے سوالوں کے جواب میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اداکاری سے متعلق اپنی والدہ کو بتایا تو وہ بہت حیران ہوئیں۔میٹ اینڈ گریٹ میں مداحوں جن میں انڈیا سے آئی ہوئی فیملی بھی شامل تھی انھوں نے فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو تحائف بھی پیش کیے شوکے پروموٹر عارف خان کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی مصروفیت اس قدر زیادہ ہے کہ یہ شو منعقد کرنے آسان نہیں تھا۔ مداحوں نے ان کے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم اور مستقبل کی منصوبہ بندی سمیت مزاح سے بھرپور ہلکے پھلے سوالا ت بھی کیے اور بہترین شو معنقد کرنے پر عارف خان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ بعد ازاں میٹ اینڈ گریٹ میں موسیقی کی محفل بھی سجی جس نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے ۔شو کے آخر میں معروف قول ساگر برادرز نے اپنے منفرد انداز میں مختلف کلام پیش کیے جس نے محفل میں سماں باندھ دیا ۔ساگر برادر کی قوالی کے دوران فنی مہار ت سے طبلہ بجانے والا بچہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
This post was originally published on VOSA.