لانگ آئی لینڈ میں آتشزدگی سے3فائر فائٹر زخمی

 نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ پر کنڈومینیم میں لگنے والی آگ پر قابو پاتے ہوئے تین فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔بدھ کی دیر رات وسٹا ڈرائیو پر آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت پکڑ لی۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانا شروع کردیا۔فائر فائٹر نے جمعرات کی صبح آگ پر قابو پایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ وہ آگ سے متاثر ہونے والے7 رہائشیوں کی مدد کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک فائر فائٹر کو ٹخنے میں چوٹ لگنے کے بعد علاقے کے ہسپتال لے جایا گیا۔دوسرے فائر فائٹر کو بھی سانس لینے میں دشواری کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور تیسرے فائر فائٹر کا جائے وقوعہ پر ہی علاج کیا گیا۔حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.