ٹویوٹا کا ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے 1 ملین ڈالر کا فنڈ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹويوٹا موٹر کارپوریشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی تقریب حلف برداری کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا فنڈ دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈ امریکی جمہوری روایات کی حمایت میں ایک اہم مالی تعاون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ یہ فنڈ تقریب کے انتظامات اور اس کی لاجسٹک ضروریات کے لیے فراہم کیا گیا ہے جس کا مقصد غیر جانبداری کے ساتھ امریکی جمہوریت اور قومی تقریبات کی حمایت کرنا ہے۔ ٹویوٹا کے اس اقدام نے کئی حلقوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ جہاں بعض لوگوں نے اسے کاروباری اداروں کی سیاسی تقریبات میں شمولیت کے مثبت اقدام کے طور پر سراہا وہیں دوسروں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ سیاسی جھکاؤ کی علامت ہو سکتا ہے۔ لیکن ٹویوٹا نے واضح کیا ہے کہ کمپنی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکام کا کہنا ہے یہ فنڈز سیاسی رجحانات سے بالاتر ہو کر جمہوری روایات اور اہم قومی تقریبات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.