
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک میں نیو ایئرز کے موقع پر ہونے والا ڈرون شو فلوریڈا کے المناک حادثے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ہونے والے ڈرون حادثے میں ایک بچے کے زخمی ہونے کے بعد منتظمین نے عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ اس قسم کے خطرات سے بچنے کے لیے مستقبل میں حفاظتی تدابیر میں مزید بہتری لائیں گے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال کی تقریبات میں ڈرون شو کے بغیر دیگر تفریحی پروگرامز کو اہمیت دیں۔ یہ فیصلہ حفاظتی نگرانی اور عوامی حفاظت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.