
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں پناہ گاہ داخل ہوکر 35سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش میں پولیس کارروائیاں جاری ہیں ۔بروکلین ایسٹ نیویارک ایونیو پر ونڈھم کے ڈیز ان کی لابی میں35سالہ شخص کو گردن اور پیٹ پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی شخص کو پولیس اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ دوران علاج چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا قد 6’1اور تقریباً 225 پاؤنڈ گیا ہے اور اسے آخری بار سیاہ، سکی ماسک اور بیس بال ٹوپی پہنے دیکھا گیا تھا۔جس پناہ گاہ میں واقعہ ہوا ہے یہ وبائی مرض میں مبتلا افراد کے لیے کام کرتی ہے۔مقتول نے پناہ گاہ کو چلانے کے لیے نیویارک کے محکمہ برائے بے گھر سے اجازت حاصل کی ہوئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو مارنے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے اور پولیس علاقے کی چھان بین کررہی ہے اور نگرانی کی ویڈیو سے بھی تلاش جاری ہے ۔علاوہ ازیں نیویارک پولیس نے کوئنز اور بروکلین میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں لیکن پولیس کو فی الحال کامیابی نہیں ملی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین رکنی گینگ چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جو دروازے توڑ کر دکانوں میں داخل ہوتا ہے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں ۔اسی گینگ نے ابھی فلشنگ میں ایک فارمیسی کے دروازہ توڑا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے اور اب تک یہ گینگ فارمیسی کی دکانیں لوٹ چکا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ گینگ کے ساتھ ڈرائیور موجود ہے جب یہ واردات مکمل کرکے باہر نکلتے ہیں تو گاڑی میں سوار ہوجاتے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.