
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے نئے سال کی آمد پر تہنیتی پیغام جاری کردیا۔کہتے ہیں تمام ممالک اور اقوام ٓپس میں اتحاد رکھیں، ہمارے اختلافات تقسیم کا باعث نہیں بننے چاہیے۔جنرل اسمبلی کے صدر دفتر نےسات سیکنڈ پر مشتمل مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے کس میں تیس سے زائد زبانوں میں نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہے۔صدر فلیمون یانگ نے کہا کہ نئے سال کا جشن منانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام کی 80 سال بھی مکمل ہورہے ہیں۔میں دنیا کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتحاد رکھیں، ہمارے اختلافات تقسیم کا باعث نہیں بننے چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے میں تنازعات کو ختم کرنے، امن قائم کرنے، اقتصادی ترقی کی جانب کام کرنے اور ہمارے ساتھی انسانوں کی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے مزید کہا کہ آئیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بہتر کام کریں، اپنے لیے اور ایک دوسرے کے لیے بہتر ہوں۔
This post was originally published on VOSA.