غلط گھر پر وارنٹ کی تکمیل کے دوران شہری جاں بحق

 کینٹکی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں غلط گھر پر وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے پولیس نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق انہوں نے ایک مشتبہ شخص کے خلاف وارنٹ کے تحت کارروائی کی تھی مگر غلط پتے پر پہنچ گئے۔ جب پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر موجود شخص نے خود کو خطرے میں محسوس کیا اور پولیس پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی جس پر افسران نے جوابی فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حکام نے غلطی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے معذرت کی ہے اور تحقیقات کے دوران ملوث افسران کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ کسی قسم کی غلطی یا بدسلوکی نہ ہو۔

This post was originally published on VOSA.