نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میں ٹریفک کنجیسشن فیس کے لیے رعایت اور استثنیٰ کی درخواست دینے کا آج آخری دن ہے۔
حکام نے شہریوں کو یاد دہانی کروائی ہے کہ جو افراد فیس میں چھوٹ یا استثنیٰ کے اہل ہیں وہ آج اپنی درخواستیں مکمل کر کے جمع کروا دیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو روزانہ شہر کے مصروف علاقوں سے گزرتے ہیں اور جنہیں مالی طور پر اضافی بوجھ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ درخواست دینے والوں کو اپنی آمدنی، استعمال شدہ گاڑی، اور سفر کے اوقات سے متعلق معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی جانچ کے بعد ہی اہل افراد کو رعایت دی جائے گی اور درخواستوں میں تاخیر کرنے والے افراد کے لیے چھوٹ اور استثنیٰ کی سہولت سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔
This post was originally published on VOSA.