فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ہائی اسپیڈ مسافر ٹرین اور فائر ٹرک کا تصادم ہوگیا۔ واقعے میں 12 ٹرین مسافر اور 3 فائر فائٹر زخمی ہوگئے ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فائر ٹرک ایک ایمرجنسی کال پر جاتے ہوئے ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران وہ ٹرین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 12 ٹرین مسافر اور 3 فائر فائٹر زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ریلوے کراسنگ پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ مقامی ٹریفک میں تعطل اور نظام میں تاخیر کا باعث بن گیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.