کیرولائنا میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث پل گر کر تباہ

 کیرولائنا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث  12 فٹ لمبا پل گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے پہلے سے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث کیرولائنا کے ایک ضلع میں 12 فٹ لمبا پل بہہ گیا جو کچھ رہائشیوں کے لیے ایمرجنسی سروسز تک رسائی کا واحد راستہ تھے۔ اس پل کے بہہ جانے سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہ پل ایمرجنسی امداد کی فراہمی اور روزمرہ کی نقل و حرکت کے لیے اہم تھا۔ حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور متاثرہ افراد کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام بھی کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ متاثرہ علاقے کی بحالی اور امداد کے لیے وفاقی و مقامی حکام مسلسل کام کر رہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.