
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس میں اوورٹائم اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جیفری میڈری کو پولیس چیف کے عہدے سے استعفی دینا پڑا ۔ابھی ان کے ستارے گردش میں ہیں اور اب جیسکا ٹش کے حکم پر ایف بی آئی نے نیویارک شہر میں واقع میڈری کے گھر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی ہے اور ضروری دستاویزات تحویل میں لے لی ہیں کیونکہ جیفری کے خلاف مختلف نوعیت کی تھقیقات جاری ہیں۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وفاقی حکام اور داخلی امور کے بیورو کی مشترکہ تحقیقات کے بعد سابق چیف آف ڈیپارٹمنٹ، جیفری میڈری کو باضابط طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش نے بیان جاری کیا کہ ان کی صوابدید کے تحت مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں میڈری کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ سابق پولیس چیف نے 20 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات سے انکاری اور متفقہ ،اتفاقی تعلقات کو تسلیم کرچکے تھے۔فیڈرل ایکویل ایمپلائمنٹ کمیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق ایپس کا کہنا ہے کہ انہیں کام کی جگہ پر اوور ٹائم کے بدلے ناپسندیدہ جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا گیا۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ جب ایپس نے میڈری کے مبینہ جنسی عمل کے خلاف پیچھے ہٹنا شروع کیا تو اس پر کارروائی کی گئی ۔حکام نے چھاپہ مار کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات منظر عام نہیں لائی۔
This post was originally published on VOSA.