کوئنز نائٹ کلب کے باہر گولیاں چل گئیں، 10 افراد زخمی، کوئی گرفتاری نہیں

جمیکا نائٹ کلب کے باہر تین سے چار مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائی،زخمیوں میں 6لڑکیاں4لڑکے شامل ہیں، نیویارک پولیس نے مختلف زوایوں سے تحقیقات شروع کردی

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں  جمعرات کی صبح  نائٹ کلب کے باہر اندھا دھند گولیاں چلادی ۔گولیاں لگنے سے10افراد زخمی ہوئے۔جن میں 6لڑکیاں اور4لڑکے شامل ہیں اور مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت نجی تقریب جاری تھی جس میں تقریبا 90افراد شریک تھے ۔پولیس کو ابتدائی  تحقیقات  کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ تقریب 16سالہ مقتول ٹیریون کی سالگرہ کی خوشی میں تھی جو بدھ کے روز 17سال کا  ہوگیا تھا ۔ٹیریون کو گزشتہ سال  26 اکتوبر کو بروکلین کے فورٹ گرین میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ چیف آف پٹرول فلپ رویرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چار مرد پنڈال کی طرف  آئے اور 30 سے ​​زائد گولیاں چلادی ۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ، تشدد کی کارروائیاں قابل برداشت نہیں ہیں  اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھی اور وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اجتماعی فائرنگ کا تعلق گینگ سے ہو سکتا ہے۔ت

This post was originally published on VOSA.