
ڈرائیور کی شناخت میتھیو لی ویلس برگ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ امریکی فوج کا حاضر سروس افسر تھا،حکام اس بات کا تعین کررہے کہ میتھو براہ راست ملوث تھا یا نہیں
لاس ویگاس : ٹرمپ ہوٹل کے باہر ہونے والے سائبر ٹرک دھماکے میں ملوث شخص کی شناخت امریکی فوجی میتھیو لی ویلس برگ کے طور پر ہوئی ہے۔ جو کہ فوج میں سروس انجام دے رہا تھا۔امریکی اور روسی میڈیا کے مطابق میتھیو 2006 سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا اور افغانستان، یوکرین، تاجکستان، جارجیا اور کانگو میں بھی تعینات رہ چکا تھا۔دھماکے سے قبل میتھیو نے خود کو گولی مار لی تھی۔ دھماکے میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ سائبر ٹرک میں موجود دھماکا خیز مواد نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق، دھماکے میں استعمال ہونے والا سائبر ٹرک کار رینٹل کمپنی سے کرائے پر لیا گیا تھا۔ ایلون مسک نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ممکنہ دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ دھماکا آتش بازی یا بم کے ذریعے ہوا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ ہوٹل کے باہر خودکشی اور دھماکے کی وجہ کیا تھی۔
This post was originally published on VOSA.