
پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کو گھر سے گرفتار کرکے جیولری،موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں مئیر نیویارک کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں چور گھس گیا اور دوسری منزل پر بیڈروم سے جیولری موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوگیا۔بعدازں مئیر کو چوری کی واردات کا علم ہوا تو پولیس کو صرتحال سے آگاہ کیا گیا۔واقعہ کرسمس کے دن پیش آیا تھا جب مئیر گھر پر نہیں تھے لیکن حکام نے اس خبر کو اب منظر عام پر لایا ہے جب پولیس نے دو دن کی محنت کے بعد چور کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور قبضے سے مسروقہ سامان جیولری ،موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی۔نیویارک پولیس نے بتایا کہ گریسی مینشن پر چوری کی واردات ہوئی ۔ملزم نے واردات کو مکمل کرنے کے لیے صبح کا انتخاب کیا تھا۔ملزم 20 سالہ مائیکل ارومنڈو ایک فریم کی باڑ پر چڑھ کر دوسری منزل پر واقع بیڈ روم تک پہنچ گیا اور الماری سے اشیاء چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ملزم ارومنڈو اپر ایسٹ سائڈ پر گریسی مینشن سے کچھ ہی فاصلے پر رہتا ہے۔ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.