نوشاد کرم علی شوگر لینڈ  سٹی کے مئیر کا انتخاب لڑنے کے لیے تیار

ٹیکساس(نمائندہ خصوصی)پاکستانی اور بھارتی امریکن کمیونٹی میں ممتاز شخصیت نوشاد کرم علی نے شوگر لینڈ کے مئیر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان ہیوسٹن میوزیم آف نیچرل سائنسس میں کیا۔ اس تقریب میں پاکستانی، بھارتی اور ایشیائی امریکن کمیونٹی کے عمائدین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شوگر لینڈ کا مئیر الیکشن 3 مئی کو ہوگا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے متصل شوگر لینڈ میں چھ سال سے بطور رکن سٹی کونسل کی خدمات انجام دینے والے نوشاد کرم علی نے مئیر شوگر لینڈ سٹی کے عہدے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے یہ اعلان ہیوسٹن میوزیم آف نیچرل سائنسس میں منعقدہ  ایک خصوصی تقریب میں کیا جس میں پاکستانی، بھارتی اور ایشیائی امریکن کمیونٹی کی ممتاز کاروباری شخصیات بشمول علی شیخانی ، نادر دھنانی اور دیکر عمائدین نے بھی شرکت کی ،پاکستانی اور بھارتی امریکن کمیونٹی میں اپنی خدمات کی وجہ سے ممتاز مقام رکھنے والے نوشاد کرم علی کا اس موقع پر نمائندہ وائس آف سائوتھ ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مئیر شوگر لینڈ کا الیکشن جیت کر لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے معروف بزنس ٹایکون نادر دھنانی نے نوشاد کرم علی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوشاد کرم علی ایک بہترین انسان اور ایک بہترین لیڈر ہیں۔

This post was originally published on VOSA.