واشنگٹن ہائٹس اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سےبزرگ خاتون شدید زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن مڈ ٹاؤن میں گرینڈ سینٹرل ٹرمینل پر میٹرو-نارتھ ٹرین میں اونچی آواز میں موسیقی سننے پر دو افراد دست گریبان ہو گئے اور لڑائی کے دوران ایک شخص چاقو کے وار سے زخمی ہو گیا پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ایم ٹی اے کے مطابق31 سالہ شخص نے 46 سالہ عبدالمالک لٹل کے سیل فون پر اونچی آواز میں میوزک چلانے کی شکایت کی تھی اور اسے کہا تھا کہ میوزک آہستہ کرلو یا بند کردو ۔اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا اور دونوں ایک دوسرے کے دست گریبان ہوچکے تھے۔اس دوران 31سالہ شخص نے چاقو نکلا اور لٹل پر حملہ کردیا اور سینے میں چھرا گھونپ دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 31سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس پر قتل کی کوشش، حملہ اور مجرمانہ ہتھیار رکھنے کا الزام لگایا گیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن واشنگٹن ہائٹس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا پیر اور منگل کی درمیانی شب اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں88سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ بزرگ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پایا ۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔
This post was originally published on VOSA.