نیو جرسی(ویب ڈیسک)گارڈن سٹیٹ کے مسافر نیویارک شہرمیں داخل ہونے کے لیے اضافی کرایہ ادا کریں گئے۔یہ کرایہ انہیں پاتھ ٹڑین اور کاروں کے ذریعے سفر کرنے پر ادا کرنا پڑے گا ۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق 12جنوری سے شروع ہو گا۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ نیا کرایہ ٹپ اسمارٹ لنک اور میٹرو کارڈ کے صارفین پر لاگو ہو گا ۔حکام نے کرائے میں اضافہ نیویارک شہر میں ٹول ٹیکس(کنجشن)وصولی کے چند دنوں بعد کیا ہے۔پاتھ ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 3 ڈالر ہوجائے گا ۔موجودہ کرایہ 2.75 ڈالر ہے یعنی 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق12جنوری سے ہو گا۔ اکتوبر 2014 کے بعد کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یہ ادائیگی کی تمام افراد لاگو ہو گی یہاں تک 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی کرایہ ادا کرنا ہو گا۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں مختلف پیکجز رکھے گئے ہیں جس میں رعاتیں شامل ہیں۔یہ رعاتیں ملٹی ٹرپ کرایوں، لامحدود پاسز، اور بزرگوں کے اسمارٹ لنک کارڈز کے لیے دستیاب ہیں۔مسافر 10 ٹرپس28.50 ڈالرمیں، 20 ٹرپس57 ڈالرمیں اور 40 ٹرپس114 ڈالر میں کرسکتے ہیں ۔یعنی فی سفر 2.85 ڈالر کے برابر ہو گا۔متبادل طور پر مسافر ایک دن کے لیے 11.50ڈالر، سات دنوں کے لیے 39.25ڈالر اور 30 دنوں کےلیے 120.75 ڈالرز میں لامحدود پاس بھی خرید سکتے ہیں۔65 سال اور اس سے زائد عمر کے رائیڈرز سینئر اسمارٹ لنک کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو انہیں فی ٹرپ 1.50 ڈالرادا کرنا ہوں گے۔
This post was originally published on VOSA.