نیوجرسی کے مکان مالکان چوروں سے ہوجائیں ہوشیار

 نیو جرسی(ویب ڈیسک) نیوجرسی کی ایسیکس کاؤنٹی میں چوروں نے رات کے وقت ایک گھر پر حملہ کردیا  اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔4رکنی گروہ نے واردات کے وقت نے ماسک اور ہوڈیز سے منہ  ڈھانپ رکھا تھا اور گھر سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کے فورا بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ابھی گوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور پولیس نے مکان مالکان کو ہدایت کی ہے کہ  گھروں کی چیز کو محفوظ رکھیں، کھڑکیوں اور دروازوں کو محفوظ  بنائیں اور کوئی مشتبہ حر کت دیکھیں تو فورا پولیس کو اطلاع دیں۔

This post was originally published on VOSA.