
نیوجرسی(نمائندہ خصوصی)نیو جرسی میں شدید برفباری کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت دانش ملک کی بیٹی حادثے کا شکار ہو گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی برفباری کے دوران پھسلنے کے باعث قابو سے باہر ہو گئی۔حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ایئر بیگ کھل کر باہر نکل آیا، اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے دانش ملک کی بیٹی کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔حادثے کے بعد دانش ملک کی فیملی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کی جان محفوظ رہی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
This post was originally published on VOSA.