
خطاب کے موقع پر نیویارک پولیس کے سینکڑوں سارجنٹس کا احتجاج متوقع ،سارجنٹس اجرت میں اضافے کی جنگ لڑ رہے ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز نے نے تاریخی اپولو تھیٹر میں خطاب کرنے کے لیے کمر کس لی ہے اور مئیر پُرامید ہیں کہ اپولو تھیٹر کے اندر سینکڑوں لوگوں کی موجود میں چوتھی سٹیٹ آف دی سٹی سے دھواں دار خطاب کریں گئے ۔مئیر نیویارک کے رہائشیوں کو اپنی اور انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن کریں گے ۔جس میں عوامی تحفظ سے لے کر، جرائم کے واقعات، معیار زندگی کے مسائل،تارکین وطن بحران،بے گھر سمیت دیگر مسائل شامل ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میئر دوبارہ دوبارہ انتخاب لڑنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں ۔مئیرایڈمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو مجھے اب بھی روزمرہ کے مسائل سے نمٹنا ہے جیسے کہ استطاعت، رہائش، عوامی تحفظ، بچوں کی تعلیم اور ہماری معیشت کو بحال کرنا شامل ہے اور مجھے اسی پر توجہ دینی چاہیے۔ جمعرات کی صبح مئیر نیویارک کے خطاب کے موقع پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں سارجنٹس کا احتجاج متوقع ہے ۔سارجنٹس اجرت میں اضافے کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ سارجنٹس کا کہنا ہے کہ وہ پولیس افسران سے کم کماتے ہیں اور کام برابری پر کرتے ہیں ۔مئیر نیویارک ہی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی کرتے ہیں اور جمعرات کو پہلی بار ہوگا جب پولیس افسران اپنے ہی ایک ریٹائرڈ کپتان ایڈمز کے خلاف عوامی طور پر احتجاج کریں گے ۔یہ بھی واضح رہے کہ ایڈمز نے ہمیشہ غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔
This post was originally published on VOSA.