پاکستان سعودی عرب انویسٹر فورم کادو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری افراد نے پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تجارت سے احسن انداز سے فاہدہ حاصل کر سکتے ہیں۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ اور پاکستان انوسٹر فورم سعودی عر ب کے اشراک سے الکرم البلاد ہوٹل مدینہ المنورہ روڈ البغدادیہ میں پاکستان انوسٹر فورم کی میزبانی میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات، کاروباری حضرات، قونصلیٹ کے افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان متعین سعودی عرب جناب خالد مجید تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں انوسٹر فورم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے فورم کے چیئرمین معروف بزنس مین چودھری شفقت محمود اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انھوں نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو نہایت قلیل مدت میں سعودی عرب لاکر ان کو متعارف کرایا۔ یہ مقصد ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی ایک موئثر آواز بنکر پاکستان کا نام روشن کریں۔ یہاں مقررین نے اپنے اپنے تجربہ کے مطابق اچھی اچھی تجاویز دی ہیں۔ پاکستانیوں کی مملیکت کی تعمیر و ترقی میں شب و روز محنت سے سعودی کمونیٹی میں نیک نامی ہوئی ہے۔ ہمیں چاہیے جتنے مواقع یہاں پیدا ہو رہے ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ میں انوسٹر فورم کو آفس کی جگہ دیں گے۔ لیکن شرط ہے آپ لوگ اچھا اور جاندار کام کریں۔ انھوں نے تجویز دی کہ فورم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی وہب سائٹ، واٹس آپ گروپ،  ٹیوٹر اکاؤنٹ، انسٹاگرام وغیرہ بنائیں اور زیادہ سے زیادہ کاروباری ممبر بنائیں۔ ہمارے دروازے ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کے لئے کھولیں۔ فورم کے چیئرمین چودھری شفقت محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ممبران  فیصل طاہر خان، سلمان آرائیں، ڈاکٹر محمد نقاب ، یونس عنایت نے اپنے مشاہدات اور تجربات سے آگاہ کیا۔ پاکستان قونصلیٹ سے کمرشل قونصلر  سعدیہ خان، پریس قونصلر چودھری محمد عرفان،اور اور دیگر نے خطاب کیا

This post was originally published on VOSA.