نیویارک(ویب ڈیسک)صدارتی حلف برداری سے دس دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعہ کی صبح نیویارک کی مین ہٹن میں واقع عدالت میں پیش ہوں گئے جہاں پر انہیں ہش منی کیس میں سزا سنائی جائے گی۔ نومنتخب صدر ٹرمپ صبح سماعت میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ نومنتخب صدر کو نیویارک کے قانون کے تحت سب سے ہلکی سزا ملنے کی توقع ہےحالانکہ یہ سزا ان کی بے مثال حیثیت کو مؤثر طریقے سے حتمی شکل دیتی ہے۔ٹرمپ کو اگر سزا ہوجاتی ہے تو وہ پہلے سزا یافتہ مجرم بننے والے پہلے سابق صدر ہوں گے۔ ٹرمپ عرصہ دراز سے خود کو بے قصور کہتے ہوئے آرہے ہیں لیکن ایک بالغ فلمی اداکارہ کو معاوضہ دے کر 2016 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی گواہی عدالت میں دیدی گئی تھی ۔اداکارہ کی جانب سےبیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا گیا کہ ٹرمپ کے ساتھ 2006میں تعلقات تھے ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے ۔ٹرمپ کو مئی میں جیوری نے چھ ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے بعد سزا سنائی تھی اور جولائی میں تفصیلی سزا سنائی جانی تھی لیکن سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے اور ان کی کامیاب صدارتی مہم نے وکلاء کو تین بار سزا سنائے جانے کی سماعت ملتوی کرائی تھی۔
This post was originally published on VOSA.