نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں نزلہ زکام پوری قوت کے ساتھ لوگوں کو متاثر کررہا ہے ۔نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نزلہ زکام کے رپورٹ شدہ کیسز میں ریاست بھر میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 28 دسمبر سے 4 جنوری کے درمیان پانچ بوروں میں14ہزار42کیس رپورٹ ہوئے۔ اسٹیٹن آئی لینڈ واحد بورو تھا جہاں کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق پانچ بوروں رپورٹ شدہ کیسز (22 دسمبر۔ 4 جنوری) کی تفصیلات درج زیل ہیں۔برونکس 2,505 2,985۔بروکلین 3,525 4,160۔مین ہٹن 1,728 2,155۔کوئنز 3,377 3,917۔اسٹیٹن آئی لینڈ 843 825میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بوڑھے بالغ، چھوٹے بچے، حاملہ افراد اور بعض بیمار افراد کو نزلہ زکام کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔انتہائی متعدی وائرس نیویارک شہر میں پھیل رہا ہے۔ سی ڈی سی لوگوں کو ماسک پہننے اور کھانسی اور چھینکوں کو ٹشو سے ڈھانپنے کی تجویز دی ہے۔
This post was originally published on VOSA.