فلائٹ کے نشے میں دھت مسافر کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک سے اڑان بھرنے  والی فلائٹ کو نشے میں دھت مسافر کی وجہ سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

حکام کے مطابق مسافر کی غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے پائلٹ نے حفاظتی احتیاط کے طور پر پرواز کو ڈبلن کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔ پرواز کے دوران اس مسافر نے ہوائی جہاز کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور دیگر مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کیا۔ طیارے کے عملے کی جانب سے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرواز کو ڈبلن کے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ متعلقہ حکام نے بعد میں اس مسافر کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.