کیو گارڈنز ہلز کے اپارٹمنٹ سے پلاسٹک بیگز میں بند لاش برآمد

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز کے کیو گارڈنز ہلز میں ایک اپارٹمنٹ سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ لاش کو پلاسٹک بیگز میں بند کر کے بستر کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق، یہ لاش اپارٹمنٹ کے مالک کی جانب سے علاقے میں غیر معمولی بدبو پھیلنے کی شکایت کے بعد ملی۔ تحقیقات کے دوران، پولیس نے بستر کے نیچے چھپے ہوئے پلاسٹک کے تھیلے برآمد کیے جن میں انسانی جسم کے مختلف حصے اور اعضاٗ موجود تھے۔ حکام نے اس واقعے کو قتل کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے اپارٹمنٹ کے مکین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ مقامی کمیونٹی میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے، پولیس نے اس کیس کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے جدید فرانزک تکنیکوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.