
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے بریج پورٹ پبلک اسکولز نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ممکنہ چھاپوں کے دوران طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مجرم اب امریکہ کے اسکولوں اور چرچز میں چھپ کر گرفتاری سے بچ نہیں سکیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ ہمارے بہادر قانون نافذ کرنے والوں پر اعتماد کرتی ہے کہ وہ عقل و شعور سے کام لیں۔ اسکول حکام نے کہا کہ عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسکول کیمپس محفوظ زون رہیں اور امیگریشن حکام کو اجازت کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ اسکول ڈسٹرکٹ نے طلبہ اور والدین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے میں شامل دیگر اقدامات میں طلبہ کی ذاتی معلومات کی حفاظت، غیر مجاز رسائی کو روکنا، اور بحران کے دوران قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے لوکل آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی اولین ترجیح طلبہ کی فلاح و بہبود ہے اور وہ ان کی تعلیم اور تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
This post was originally published on VOSA.