صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی امیگرینٹس کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا کہ ان کی آمد مقامی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیرقانونی بھارتی امیگرینٹس کی شناخت کی ہے، امریکا میں موجود بھارتی امیگرینٹس کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے  ایک ہزار660 افغانیوں کی امریکا منتقلی کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے تحت امریکی پناہ گزین پروگرام کو معطل کردیا گیا۔ امریکی حکومت نےافغان پناہ گزین پروگرام کم ازکم4 ماہ کے لیے معطل کیا، معطل شدہ افغانیوں میں امریکی فوجی اہلکاروں کے خاندان بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے یتیم بچوں اور امریکی اتحادی افغان فورسز کے خاندان متاثر ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پناہ گزینوں کی آمد مقامی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم لاکھوں غیر قانونی امیگرینٹس اور جرائم پیشہ افراد کو ان کے ملکوں کو واپس بھیجیں گے، منظم جرائم کےگروہوں کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دیں گے، ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف امریکی فوج کو استعمال کریں گے۔

This post was originally published on VOSA.