امریکی صدر نے ٹرانس جینڈر کی فوج میں ملازمت پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی ہے۔ دسمبر میں ٹرننگ پوائنٹ ایکشن کانفرنس میں ایک تقریر کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ فوج سے  ٹرانس جینڈرز کو نکالا جا سکے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دوسرے دور صدارت کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی سفارت خانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی ہے، جہاں اب صرف امریکی پرچم لہرایا جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.