ٹینیسی: ہائی اسکول میں فائرنگ، 16 سالہ طالبہ جاں بحق

ٹینیسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق نیشول ہائی اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفےٹیریا میں موجود طلباٗ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کو عارضی طور پر بند کر دیا اور تمام طلباء کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔

This post was originally published on VOSA.