
پاکستان کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاکستان پویلین قائم کیا۔
نیو یارک میں 2روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025 کا آغاز ہو گیا ۔ ایونٹ میں پاکستان کی 13 کمپنیوں، صوبائی سیاحتی محکموں اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اپنے اسٹالز لگائے۔ پاکستان پویلین کو بیسٹ پارٹنر پویلین کا اعزاز بھی دیا گیا۔پاکستان کے قومی سیاحتی برانڈ سلام پاکستان کے تحت قائم پاکستان پویلین کا افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان نے کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت و قانون غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، اور نیویارک میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر عدنان محمود اعوان بھی موجود تھے۔ایوارڈ یافتہ پاکستان پویلین نے ملک کے دلکش مقامات، ثقافتی ورثے اور مختلف سیاحتی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ شو کے پہلے دن بڑی تعداد میں شرکاء نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور خاص طور پر کوہ پیمائی، ایڈونچر ٹورازم اور مذہبی سیاحت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ٹریول اینڈ ایڈونچر شو دنیا کے سب سے بڑے اور اہم سیاحتی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سیاحتی اداروں کو عالمی سطح پر اپنے منفرد مقامات اور خدمات کو پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔
This post was originally published on VOSA.