برڈ فلو کے پیش نظرخوراک بنانے والی کمپنیوں کو حفاظتی حکمت عملیوں پر نظرثانی کرنے کا حکم 

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے حالیہ برڈ فلو کے پیش نظر پالتو جانوروں کی خوراک بنانے والی کمپنیوں کو اپنی حفاظتی حکمت عملیوں پر نظرثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کی موجودہ وبا کا پالتو جانوروں کی خوراک میں موجود اجزاء، خاص طور پر چکن اور انڈوں کی مصنوعات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ایجنسی نے خوراک کی پیداوار کے دوران ممکنہ آلودگی سے بچاؤ کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور کہا ہے کہ غیر پاستورائزڈ دودھ یا کچے گوشت سے ایچ فائو این ون بلیوں تک منتقل ہو رہا ہے، جو بلیوں کے لیے مہلک ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی امریکی ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نے بلیوں کو کچے گوشت کی خوراک دینے کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس میں پیتھوجینز کا خطرہ ہوتا ہے۔ حکام نے صارفین کو اصولوں کی پیروی کرنے اور کچے گوشت کو اچھی طرح پکانے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ حرارت کا علاج ایچ فائو این ون کو غیر فعال کرنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔ ایجنسی نے پالتو خوراک کی کمپنیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خطرے کی لیبلنگ کریں تاکہ بیماریوں کی نشاندہی کی جا سکے۔