
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں سب وے سرفنگ کے دوران 16 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 9 بجے سے کچھ پہلے کوئنز بلیوارڈ اور مین اسٹریٹ کے قریب برائروڈ اسٹیشن پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق 16 سالہ نوجوان ٹرین کی چھت پر سوار تھا جب وہ توازن کھو بیٹھا اور نیچے گر گیا۔ ایمرجنسی عملے نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے سب وے سرفنگ کے خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے باز رکھنے کے لیے ان کی نگرانی کریں۔