نیویارک میں صبح سویرے چھاپے اور گرفتاریاں،تارکینِ وطن خوفزدہ

نیویارک /ویب ڈیسک: ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ  (آئس )نے نیویارک میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث غیر قانونی تارکین ِ وطن کوصبح سویرے  چھاپے  مارکر گرفتار کرلیا۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری  کرسٹی نوئم نے  ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر  آئس ایجنٹس اور اہلکاروں کی ریڈ  کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ  کے اہلکار  ایک رہاشی عمارت سے غیر قانونی ایمیگرینٹ کو  ہتھکڑی لگاکر گرفتار کرکے لے جارہے ہیں ۔آئس نے  اس کاروائی سے متعلق  ابھی مزید معلومات   فراہم نہیں کی، البتہ گرفتار تارکین وطن  چوری، اغوا اور  تشدد کے الزام میں  گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکریٹری کرسٹی  نوئم  نے  آئس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی  لکھا کہ امید ہے ہماری گلیوں سے  کچرے کے تھیلے اسی طرح ہٹاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ  نے صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد اب تک گیارہ سو سے زائد غیر قانونی  تارکین وطن کو گرفتا ر کیا ہے ۔

This post was originally published on VOSA.