ایم ٹی اے کا کوئنز بس کا نیا حتمی نقشہ پیش

کوئنز(ویب ڈیسک) میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے کوئنز کی بس سروسز کے نئے نقشے پر آخری عوامی سماعت کی، جس میں شہریوں کو اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ یہ نیا بس نقشہ حتمی ہے اور اس میں کوئی مزید تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس نقشے کے مطابق، کوئنز کے مختلف علاقوں میں بس سروسز میں اضافے اور بہتر روابط کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مزید سہولت ملے۔ میٹروپولیٹن حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے بس سروس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور شہر کی عوامی نقل و حمل کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اگرچہ کچھ شہریوں نے اس نقشے پر اعتراض کیا ہے، مگر میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے ان اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے حتمی قرار دیا۔ اس منصوبے کے تحت، کوئنز کے مختلف حصوں میں بس سروسز کے نئے روٹس کا آغاز کیا جائے گا، جس سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

This post was originally published on VOSA.