
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ حکومت نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شریک حماس کے تمام ہمدرد طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈرپردستخط کریں گے جس کے تحت امریکا میں مقیم غیرملکی افراد بشمول غیرملکی طلبہ جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ہے، انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ایگزیکٹوآرڈرکے تحت امریکی صدرٹرمپ محکمہ انصاف کو یہودی امریکیوں کے خلاف دہشت گردانہ دھمکیوں، آتش زنی، توڑپھوڑاورتشدد کے واقعات پرسخت کارروائی کا حکم دیں گے۔ فیکٹ شیٹ میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرملکی رہائشیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے جوجہاد کے لیے مظاہروں میں شامل ہوئے، رواں برس انھیں تلاش کرکےملک بدرکیا جائے گا۔ فیکٹ شیٹ میں جامعات میں موجود حماس کے تمام ہمدردوں کے طالبِ علم کے ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
This post was originally published on VOSA.