پنسلوانیا میں ٹرک سے1 لاکھ انڈے چوری

پنسلوانیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹرک سے 1 لاکھ انڈے چوری کر لیے، جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر ہے۔

حکام کے مطابق یہ چوری ایک ٹریلر ٹرک سے کی گئی، جو انڈوں کو ترسیل کے لیے لے جا رہا تھا۔ جب ڈرائیور نے سامان چیک کیا، تو معلوم ہوا کہ لاکھوں روپے مالیت کے انڈے غائب ہیں۔ متعلقہ حکام چوری کے پیچھے موجود افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈوں کی بڑی مقدار چرانا کوئی عام واقعہ نہیں اور اس میں مجرمانہ منصوبہ بندی شامل ہو سکتی ہے۔ مقامی حکام نے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب پرندوں میں فلو کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، اور مارکیٹ میں ان کی مانگ کافی زیادہ ہے۔ پولیس نے عوام سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے تاکہ جلد از جلد اس چوری کے ذمہ داروں کو پکڑا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.