
کوئینز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز میں ہائی وے کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق، یہ لاش صبح 9 بجے کلیئر ویو ایکسپریس وے اور یونین ٹرن پائیک کے قریب سے برآمد ہوئی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لاش بری طرح سے خراب ہو چکی تھی۔لاش کے ہاتھ اور پاوں بندھے ہوئے تھے اور چہرے پر شدید چوٹوں کے نشانات تھے۔ ابتدائی شواہد سے مجرمانہ کارروائی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے میڈیکل ایگزامینر پوسٹ مارٹم کریں گے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ لاش وہاں کیسے پہنچی۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔
This post was originally published on VOSA.