
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارکرز کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک اہم پروگرام متعارف کروایا ہے۔
میئر ایڈمز کی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور اہم پروگرام کا مقصد 1,500 ایسے نیویارکرز کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جو مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں یا اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ میئر کے مطابق یہ پیڈ انٹرن شپ ہے جو 18 سے 40 سال کے نوجوانوں کے لیے ہے۔ انہوں نےکہا یہ انٹرن شپ 24 ہفتے پر مشتمل ہے جس کے 20 ڈالر فی گھنٹہ دیے جائیں گے۔ اس انٹرن شپ کے ذریعے ان افراد کو ملازمت کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ، اور براہ راست روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ نیویارک کے شہریوں کو بہتر روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔
This post was originally published on VOSA.