
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ ان کی کاوش شہر کو ایک محفوظ اور اقتصادی طور پر مستحکم جگہ بنانا ہے۔
یہ بات میئر نے ایک انٹرویو کے دوران کہی جہاں انہوں نے تارکین وطن کے مسائل، شہر کی معیشت، روزگار کے مواقع، اور کمیونٹی ترقی پر روشنی ڈالی۔ ایڈمز نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نیویارک میں بسنے والے تمام کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، خاص طور پر ہسپانوی نژاد تارکین وطن جو شہر کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ ان کی حکومت چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ، عوامی سہولیات کی بہتری، اور جرائم میں کمی کے لیے مختلف منصوبے متعارف کروا رہی ہے۔ پروگرام کے دوران، میزبان نے نیویارک میں مہنگائی، رہائش کے مسائل، اور امیگریشن پالیسیوں پر بھی سوالات کیے، جن پر میئر ایڈمز نے اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کاوش شہر کو ایک محفوظ اور اقتصادی طور پر مستحکم جگہ بنانے پر ہے۔
This post was originally published on VOSA.