نیگیٹیو کرداروں میں اداکاری کا زیادہ موقع ملتا ہے،یاسر حسین

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری  کی  مشہور جوڑی  اقرا  عزیز اور یاسر حسین  کا کہنا ہے کہ  منفی کردار میں ایکٹنگ کا مارجن زیادہ ہوتا ہے ، ہیرو کو تو کچھ کرنا ہی نہیں ہوتا، شادی کے بعد لوگو ں نے مجھ سے نفرت کرنا شروع کردی ہے ۔ وہ نیویارک  میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ میں گفتگو کر رہے تھے ۔

پاکستان ڈارمہ اور فلم  انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ  اقرا عزیز نے نیویارک وائبس کے زیر اہتمام شیرازی کیفے میں منعقدہ میٹ ایند گریٹ میں شرکت کی ۔اس سیشن کے میزبان عتیق قادری  کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری غالب ہے۔ فلمیں دیکھنے کا رجحان کم ہے۔میٹ ایند گریٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہیرو کا  کردار نبھانا مشکل نہیں ہوتا، نیگیٹو کریکٹر میں بھرپور اداکاری کا موقع ملتا ہے اور وہی مجھے پسند ہیں، شادی  پہلے میرے فین زیادہ تھے، اب کم ہوگئے ہیں۔میٹ  اینڈ گریٹ میں یاسر حسین کی  اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ بھی سوال جواب کا سیشن ہوا۔  یاسر حسین کی  فلم جاوید اقبال میں ان کے کردار پر اقرا عزیز کا کہنا تھا ہم میاں بیوی پروفیشنل لائف میں ایک دوسرے کے فیصلہ ساز نہیں ہیں، پہلی جھلک دیکھ کر میں سکتے میں آگئی۔اس موقع پر مہمان اداکاروں کے ساتھ مختصر سوال جواب پر مبنی ریپیڈ فائر  بھی ہوئے۔جس میں یہ معلوم ہوا کہ اقرا عزیز  کو بریانی جبکہ یاسر حسین کو سموسہ کھانا پسند ہے۔تقریب کے دوران سماجی و کاروباری شخصیت عتیق قادری اور شیرازی ریسٹورانٹ کے اونر شیراز خان  کا کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی  بہت فراخ اور زندہ دل ہیں۔آئندہ بھی ایسے پروگرام  تشکیل دیں گےْ۔میٹ اینڈ  گریٹ میں میں شریک شرکا نے بھی یاسر حسین اور اقرا عزیز سے سوالات کیے۔ اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ  چونکہ ان کا تعلق  تھیٹر سے ہے اس لیے اداکاری کے دوران ڈائیلاگز  میں ردوبدل بھی کرلیتا ہوں۔قبل ازیں  یاسر حسین اور اقرا عزیز نے مداحوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات  کے جواب میں مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کا مثبت اور محدود استعمال کریں، سوشل میڈیا کو بہت زیادہ سنجیدہ لینے سے ذہنی مسائل  جنم لے سکتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.