
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور سٹی کونسل نے ابتدائی تعلیم کے مواقعوں سے متعلق آگاہی مہم مزید تیز کرنے اور پانچ کمیونٹیوں پر مبنی ابتدائی تعلیم کے مراکز کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے 10 نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔
نیویارک کے میئر ایڈمز اور پبلک اسکول چانسلر میلیسا اویلس-راموس نے مالی سال 2025 کے بجٹ کے تحت 10 نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ اس منصوبے پر 5 ملین ڈالر کی فنڈنگ شامل ہے تاکہ ان علاقوں میں شہریوں کی مدد کی جا سکے جہاں درخواست دینے کی شرح کم رہی ہے۔ ساتھ ہی پانچ کمیونٹی مراکز کے معاہدوں کو عارضی طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی بقا یقینی بنائی جا سکے۔ یہ فیصلہ والدین، مقامی رہائشیوں اور حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ تعلیمی نظام کی مالی مشکلات کے باوجود ان کی انتظامیہ مستحکم تعلیمی نظام بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ چانسلر اویلس-راموس نے بھی اس اقدام کو بچوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔
This post was originally published on VOSA.