
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے 388 ہڈسن ڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت سیکڑوں رہائشی یونٹس اور جدید تفریحی مرکز تعمیر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
میئر کے مطابق یہ منصوبہ ہڈسن اسکوائر میں غیر استعمال شدہ زمین کو کمیونٹی کے لیے کارآمد بنانے کے لیے ریکوئسٹ فار پروپوزلز کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ میئر ایڈمز کے مین ہٹن پلان کا حصہ ہے، جس کا مقصد آئندہ دہائی میں 1 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر ہے۔ 388 ہڈسن پروجیکٹ نہ صرف رہائشی سہولت فراہم کرے گا بلکہ ایک جدید تفریحی مرکز بھی بنائے گا، جس میں انڈور پول، جم اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ میئر نے کہا یہ منصوبہ نیویارک میں مزید سستی رہائش کے قیام کو یقینی بنائے گا۔ ایڈمز انتظامیہ 2024 میں 24 عوامی منصوبے مکمل کر چکی ہے، جس سے 13ہزار سے زائد رہائشی یونٹس بنائے گئے۔ ساتھ ہی ہاؤسنگ منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گرین فاسٹ ٹریک اور آفس کنورژن ایکسیلیریٹر جیسے پروگرامز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
This post was originally published on VOSA.