آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

سعودی عرب میں آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر گزشتہ سالوں کی نسبت موجودہ دور میں بہتر انداز کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر اعجاز رحیم کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کی فلاح اور اسکی ترقی کے منصوبوں کو بہتر انداز سے انجام دے رہی ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرکے انکے بنیادی حقوق فراہم کر رہی ہے جاوید اقبال بڈھانوی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر بھاری اکثریت سے جیت کر آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی اور ہم تمام پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ تکمیل پاکستان کا خواب پورا ہوسکے دیگر مقررین میں الیاس رحیم،احسن عباسی، حافظ جمیل، معروف چوہان، اعجاز رحیم، سردار نصیر،شکیل الرحمان،سردار رزاق،پرویز شاکر اور دیگر کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال بڈھانوی آزاد کشمیر کی سیاست کے ایسے رہنما ہیں جنھوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو اپنا شعار بنایا اور حلقے کی عوام کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے

This post was originally published on VOSA.